3 جولائی، 2016، 3:26 PM

بغداد کے مصروف تجارتی مرکز میں دو بم دھماکوں میں 78 افراد ہلاک

بغداد کے مصروف تجارتی مرکز میں دو بم دھماکوں میں 78 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مصروف تجارتی مرکز میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے کیے گئے دو بم دھماکوں کے نتیجےمیں 78 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مصروف تجارتی مرکز میں خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے کیے گئے دو بم دھماکوں کے نتیجےمیں 78 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق وسطی بغداد کے الکرادہ  علاقہ میں کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 78 افراد جاں بحق اور 160 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ روزہ افطار کرنے کے بعد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عید کی شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جبکہ ملبے سے مسلسل مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔دوسرا دھماکہ مشرقی بغداد میں پیش آیا جہاں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بیان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دیی جائے گي۔

News ID 1865213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha